imran khan

وزیراعظم آج بہاولپور میں کسان کنونش سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)زیراعظم عمران خان آج بہاولپور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کسان کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔کنونشن میں وزیراعظم کسان کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔وزیراعظم لال سوہانرا پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔ لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے اربوں پودے قلیل مدت میں لگائے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ