police women killed

مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک (سوات)مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون اہلکار کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا، اور اسے اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے،ملزم واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی