2 young boys drowned

لکی مروت میں 2 نوجوان جوہڑمیں ڈوب کرجاں بحق

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی مروت کے علاقے اباخیل میں بارانی پانی کے جوہڑ میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کی نعشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔ ڈوبنے والے نوجوانوں میں 14 سالہ عمران اور 30 سالہ ادریس شامل ہیں۔عمران جوہڑ میں نہا تے ہوئے ڈوبنے لگا جسے بچانے کیلئے ادریس نامی نوجوان نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی جو خود بھی پانی کی تہہ میں کیچڑ میں پھنس گیا۔خیال رہے اباخیل میں ایک ماہ قبل بھی اسی نوعیت کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ضلع میں ریت اور مٹی نکالنے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر