Rescue1122

ایک ماہ میں آگ لگنے کے 486واقعات رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور)ریسکیو 1122 نے ماہ جولائی کی رپورٹ جاری کردی ۔خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے دوران آگ لگنے کے 486 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوابی میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 68 واقعات رونما ہوئے ،پشاورمیں 67، مردان میں 58اور نوشہرہ میں 40 ،سوات میں 39، لوئر دیر اورملاکنڈ میں 19،19اور بونیر میں 18،ایبٹ آباد میں 17 ، دیربالا میں 15، اور بونیر میں آگ لگنے کے 14 ،ہری پور، چترال، چارسدہ اور مانسہرہ میں 10، 10 فائر کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ لکی مروت میں 9، کرک اور ہنگو میں 8،8 ، مہمند اور شانگلہ میں 5،5 واقعات ،باجوڑاور بٹا گرام میں 4،4 ،خیبر اور کرم میں 3، 3 جبکہ اپر،لوئر کوہستان ، کوہاٹ اور ٹانک میں ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔