PDM meeting

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس دن دو بجے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی اوربین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے جبکہ مریم نواز کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت متوقع ہے۔اجلاس میں محمود خان اچکزئی,آفتاب شیرپائو, اویس نورانی,شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے سے متعلق حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ۔پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل ن لیگ کا مشاورتی اجلاس بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان