FiR

غازی میں کرسچین طالبہ کے مبینہ اغواکا مقدمہ درج

ویب ڈیسک (ہری پور)ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقہ مبین بانڈہ میں کرسچین لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ایک مسلمان لڑکے کے خلاف درج کرایا گیا ہے مدعی مقدمہ فرانسس کے مطابق اس کی بیٹی پرنسی جو نویں جماعت کی طالبہ ہے کو اغوا کرکے اس کے ساتھ ذوالقرنین نے کورٹ میرج کرلی۔ تحصیل غازی کے علاقہ مبین بانڈہ کے رہائشی فرانسس نے تھانہ غازی میں بیٹی کے اغوا کی رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی نابالغ بیٹی کو اغواکرکے کورٹ میرج کروائی گئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی پرنسی نویں کلاس کی طالبہ ہے جو پرچہ دینے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق صوابی میں کورٹ میرج میں پرنسی کا مسلم نام زینب درج کیا گیا ہے ۔دوسری طرف لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ میں اپنی مرضی سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئی اور ذولقرنین سے شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت