Abdul Hafeez Shaikh

دنیا بھرکی طرح پاکستان کی معیشت پربھی کرونا کے اثرات آرہےہیں- مشیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی میڈیا بریفنگ، مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، 4 ارب ڈالرکے بیرونی قرضےادا کئے گئے، جاری کھاتوں کےخسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، صوبوں کو ان کے فنڈز سے زیادہ حصہ دیا گیا.

مشیرخزانہ نےکہا کہ صوبوں کوان کےفنڈز سے زیادہ حصہ دیا گیا، کورونا وائرس سے پہلے معیشت خاصی مستحکم ہورہی تھی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، 4 ارب ڈالرکے بیرونی قرضےادا کئے گئے.

مشیرخزانہ نےکہا کہ دنیا بھرکی طرح پاکستان کی معیشت پربھی کرونا کے اثرات آرہے ہیں، مستقبل میں ہماری برآمدات اورترسیلات زر میں کمی آئے گی، اقتصادی پیکج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے.

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، 8 ماہ میں ٹیکس محاصل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں17 فیصد اضافہ ہوا.

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے فنڈز صوبوں کی مشاورت سے تقسیم کیے جائیں گے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے.

عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ سود کی شرح میں کمی لائی گئی ہے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی لائی جائےگی، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کومالی امداد دی جائے گی، ملک بھرمیں50 لاکھ خاندانوں کومالی امداد دی جارہی ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نےکہا کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، صوبوں کو ان کے فنڈز سے زیادہ حصہ دیا گیا، کورونا وائرس سے پہلے معیشت خاصی مستحکم ہورہی تھی، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، 4 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے گئے.