firing

چارسدہ میں گاڑی پر فائرنگ،جوان قتل ،باپ زخمی

ویب ڈیسک(چارسدہ)تھانہ ترناب کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔موٹر کار میں خواتین وبچے بھی سوار تھے۔موٹرکار میں سوار افراد ڈاکٹر کے کلینک سے واپس اپنے گھر مرزا ڈھیر جارہے تھے ۔زخمی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔