actress Mahira khan

کیا ماہرہ خان اسکرین پر پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بننے جا رہی ہیں؟

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد ہی آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی بائیو گرافیکل ٹیلی فلم کے لیے کام کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر

ٹیلی فلم سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں تیار کی جانے والی بائیو پک ہے۔

ٹیلی فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ زیر غور فلم ماہرہ خان اور آئی ایس پی آر کا مشترکہ پراجیکٹ ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کا آغاز فی الحال نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ماہرہ خان کے آئی ایس پی آر پراجیکٹ کا حصہ بننے پر جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نگار جوہر پاکستان کی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی واحد خاتون ہیں اور ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔