army chief meeting

افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن کوشش کی اگے بھی کرتے رہیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 2 روزہ کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی مجموعی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عالمی،علاقائی اور اندرونی سلامتی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا، کور کمانڈرز کانفرنس کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر ارتقا پذیر صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، افغان صورتحال کے پاکستان کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بالخصوص مغربی علاقے میں اثرات کا بریفنگ میں احاطہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

بریفنگ میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اثرات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کا جامع حکمت عملی کے تحت موثر بارڈر کنٹرول کے لئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، آرمی چیف کی مغربی سرحد پر انتہائی چوکسی کی حالت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن و خوشحالی کے لئے پاکستان کے ویژن کا اعادہ کیا، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے عمل اور مذاکرات کے ذریعے تصفیہ کی مخلصانہ اور ہر ممکن کوشش کی، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے مخلصانہ کوششوں کو جاری رکھے گا، اجتماعی ذمہ داری کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔