farrukh-habib

‏وزیراعظم آج تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے مطابق 807 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا،منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 1530 میگاواٹ اضافہ ہو گا، تربیلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں،بلوچستان میں مزید2روز کیلئے سکولز بند

وزیراعظم عمران خان ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم،دہاسو ہائیڈور پاور،مہمند ڈیم سندھ بیراج ،ہرپور پاور پراجیکٹ،کچی کینال،سندھ بیراج، کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ،کرم تنگی ڈیم اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3افراد زخمی

آبی ذخائر کے یہ 10منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخائراور سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ ہو گا،ان منصوبوں کی تکمیل سے 35ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔