Muharram ul haram Kph police

محرم الحرا م ڈیوٹیز،پولیس کو خواتین اہلکاروں کی اشد ضرورت

ویب ڈیسک (پشاور ) محرم الحرام کی ڈیوٹیوں میں خیبر پختونخوا پولیس کو خواتین اہلکاروں کی اشد ضرورت پڑ گئی۔ خیبرپختونخوا پولیس نے دوسرے محکموں کی خواتین اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امان امان برقرار رکھنے کے لئے خواتین کی تعنیاتی کی جائے گی ۔

محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ اب خواتین بھی ڈیوٹی سرانجام دینگی پشاور:ڈیوٹی محکمہ تعلیم،سوشل ویلفئیر،محکمہ آبادی اور محکمہ صحت کی اہلکار دینگی ۔صوبے کے چار اضلاع میں 430 خواتین محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگی ۔ان خواتین اہلکاروں کی خدمات پشاور،ہنگو، ڈی آئی خان اور ٹانگ میں حاصل کی جائے گی۔