attached-department

بیس فیصد اضافے کا نوٹفیکشن نامنظور، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن

ویب ڈیسک (پشاور): اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سول افسران کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کو سراسر مسترد کرتی ہے، صدر امین خان کے مطابق حالیہ نوٹفیکشن افسران کے ورکنگ سٹیٹس کیساتھ بھونڈا مزاق ہے، 20 فیصد ہمارا مطالبہ ہی نہیں تھا ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے 1.5 الاونس، ڈیڑھ بنیادی تنخواہ بطور الاونس کا اعلان نہ کیا گیا تو محرم الحرام کے بعد گرینڈ احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائیگا، قلم چھوڑ ہڑتال کیساتھ تالا بندی مہم بھی شروع کی جائیگی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اسکے بعد اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز کا اگلا منزل بنی گالا ہوگا، دیگر صوبوں کی تنظیموں کے ساتھ بھی رابطے کئے جائینگے، اسلام آباد جانے کیلئے وقت و لائحہ عمل کے تعین پر جلد بین الصوبائی میٹنگ بلائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان