pak corona situation

کورونا وائرس سے مزید 79افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے ملک بھر میں مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔جس کے بعدوبا سے اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 307افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد 827، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان