rape case

اسلام آبادمیں نوجوان اور بچے سے زیادتی کے 2واقعات

ویب ڈیسک (اسلام آباد):بچوں سے زیادتی کے کیسز میں اضافہ شدت اختیار کرنے لگا۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے وقعات پیش آئے ہیں جن کے تھانہ مارگلہ اور سہالہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ میں ملزم روشن علی نےقاصد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ملزم نے دفتر میں اکیلا دیکھا زیادتی کی اور ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا۔ملزم نے میری ویڈیو میرے رشتہ داروں کو بھیجی۔دوسری جانب تھانہ سہالہ کے علاقے میں دانش نامی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار