action against pressure horn

پریشر ہارن بجانے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم

ویب ڈیسک (پشاور):کمشنر پشاور ڈویژن نے 14 اگست کے موقع پرپریشر ہارن اور پھٹے سیلنسر کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو آج ہی دفعہ 144 نافذ کرنے اور پولیس کو سیکشن 188 کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ جشن آزادی کے نام پرکسی کو بھی شہریوں کا سکون خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔