foreign-minister-meeting

مشاورتی کونسل برائے امورخارجہ کا اجلاس،علاقائی ومعاشی صورت حال پرغور

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر خزانہ، شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق دائود، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور دیگر اراکین کونسل نے شرکت کی،دوران اجلاس افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ پاکستان میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال، وبا کے معاشی مضمرات اور ان سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔وزیر خارجہ نے داسو واقعے کی تحقیقات میں اب تک سامنے آنے والی پیش رفت سے اراکین کونسل کو آگاہ کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں افغان سر زمین کا استعمال ہوناافسوسناک ہے، پاکستان، خطے میں تعمیر و ترقی اور روابط کے فروغ کیلئے قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور دیگر اہم سفارتی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول