hafeez-chaudhry

پاکستان را اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ پرڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کرے گا

ویب ڈیسک :پاکستان افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال اور را اوراین ڈی ایس گٹھ جوڑ پر ڈوزئیر اقوام متحدہ میں پیش کریگا۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ پاکستان مخالف را اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کو عالمی فورم پر پیش کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان محرم الحرام اور اربعین میں زائرین کے لیے ویزوں میں خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ نجف اور کربلا میں قونصل خانے کھولے جا رہے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ او آئی سی انسانی حقوق کمشن نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔کل جماعتی حریت قیادت،کشمیری مہاجرین، ایل او سی کے متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ او آئی سی انسانی حقوق کمشن او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو