kohat-blast

کوہاٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ،5افراد زخمی

کوہاٹ (ویب ڈیسک): توغ بالا میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہونے سے دو بچیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدینکے مطابق دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لئے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار