Prime-Minister-Imran-Khan-visit-NADRA-Headquarters

نادرا کے قومی سطح پر توسیعی نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نادرا کی نئی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا اس ایپ سے غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا اور ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق بھی کی جا سکے گی ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا ہیڈکواٹر پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے وژن ڈیجیٹل پاکستان پر بریفینگ دی ۔وزیر اعظم پاکستان نے 66 نئے نادرا دفاتر اور 90 نئی موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا۔ نئی ایپ کی سہولت سے بنے کارڈ کی بدولت پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد اور ان کے اہل خانہ اپنا کاروبار ، نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت، نجی ملازمت کا حصول، موبائل سم کارڈ کا اجرا ، بجلی گیس کے کنکشن کا حصول ، بینک اکائونٹ کھلوانا ، گاڑی کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے اور اس کارڈ کے حامل افراد فارن ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی سے بچ بھی سکیں گے۔اس موقع پر نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ-19 پاس کا بھی افتتاح کیاگیا۔اس موبائل ایپ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی جگہ کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔وزیر اعظم نے جعلی شناختی کارڈ کے خاتمے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلجنس پر مبنی نادرا کے متعارف کردہ نظام کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق