youngsters-drowned-khyali-river

پشاور کے 3نوجوان دریائے خیالی میں ڈوب کر جاں بحق

چارسدہ(ویب ڈیسک): دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر تین نواجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق پشاور سے ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان دریا میں نہانے کے دوران ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کے لئے دونوں ساتھیوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔تاہم وہ خود بھی دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ تینوں نوجوانوں کی نعشیں دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہستپال چارسدہ منتقل کر دی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا