sheikh-rasheed

وزیر داخلہ کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان میں پھنسےصحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی کا اعلان کردیا، افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں اور وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی، حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔