1122

کیری ڈبے میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد) نیشنل بنک مین برانچ شاہین چوک میں کیری ڈبے میں موجود کیمیکل کین کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائر ویکل اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچیں۔

گاڑی میں کیمیکل کے کین ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ تھی جس کی وجہ سے بیک اپ پر مزید تین فائر ویکلز اور فائر فائٹرز پہنچیں تمام گاڑیوں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے فوم کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔