accident

ایبٹ آباد:کارکھائی میں جا گری،2افراد زخمی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد) نتھیاگلی دوبئ ہوٹل کے قریب فیصل آباد کے سیاحوں کی کار 900 فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ،تجارت کو سیاست سے الگ رکھنے پر اتفاق

دو گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد گہری کھائی سے زخمیوں کو ریسکیو کیا گیاہے۔

حادثے میں شاہ فیصل کیشور خان ساکنہ چارسدہ اور احتشام ساکنہ چارسدہ موقع پر جاں بحق جبکہ زبیر خان ، نوید خان، عمر خان زخمی ہوئے ہیں۔شدید زخمی ہونے والے زبیر خان کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو چار گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد گہری کھائی سے نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی