mardan_Flag hoisting

جشن آذادی کے موقع پرمردان کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب

ویب ڈیسک (مردان )جشن آذادی کے حوالے سے مردان کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ، ریسکیو،پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

کمشنرمردان نے پرچم کشائی کی ،سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء بھی تقریب کا حصہ بنے طلباء نے ملی نغمیں پیش کرکے ملک سے محبت کا اظہار کیا

ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے سلامی پیش کی اورپاکستان اور قوم کے استحکام، ترقی و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا جشن منانا زندہ قوم کی نشانی ہےجشن میں اضافہ پر عوام زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں۔