3 people killed

تحصیل شبقدرمیں دومختلف واقعات میں3افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(چارسدہ)چارسدہ کےگاؤں باسخہ شبقدرمیں کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

خاتون کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں میاں بیوی رشتہ داران کےہاں شادی کی تقریب میں شرکت کےلئےآئے تھےکہ جنریٹر کی گیس لیکج کےباعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب دلہ زاک شبقدر میں امجد نامی لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق لڑکے کی موت گلے میں پھندا ڈالنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مسلسل بارشیں:چترال میں 17اپریل تک تعلیمی ادارے بند