Loralai: Attack on FC vehicle, one officer martyred, two officers including Major injured

لورالائی: ایف سی کی گاڑی پرحملہ، ایک اہلکار شہید، میجرسمیت 2 اہلکارزخمی

ویب ڈیسک(کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع لور الائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک شریف شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر قاسم اور ایف سی کے ایک جوان زخمی ہوئے ہیں۔دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج