NATO-Secretary-General-Jens-Stoltenberg

افغانستان میں نیٹو اہلکاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے، یین سٹولٹنبرگ

ویب ڈیسک :نیٹو سیکٹری جنرل یین سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ ہمارے اہلکاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے، جب تک ممکن ہوگا سفارتی مشن کابل میں ہی رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار نیٹو سیکٹری جنرل یین سٹولٹنبرگ نے نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کونسل نے افغانستان کے تازہ ترین حالات پر مشاورت کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے ، اس حوالے سے ہم افغان حکام اور باقی عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہمارا مقصد افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ ہمارے اہلکاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ نیٹو کابل میں اپنی سفارتی موجودگی کو برقرار رکھے گا اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ نیٹو اتحادی طالبان کے حملے کی وجہ سے ہونے والے تشدد کے بڑے اضافے بشمول شہریوں پر حملے ، ٹارگٹ کلنگ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔طالبان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ طاقت کے ذریعے ملک پر قبضہ کرتے ہیں تو انہیں عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

اس کے ساتھ ہی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تنازعے کے سیاسی حل کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔