afghan-taliban

کابل جنگ نہیں بات چیت سے لیں گے،طالبان

ویب ڈیسک :طالبان کابل شہر کے باہر پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں اپنی قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر کے دروازوں پر کھڑے رہیں شہر میں داخل نہ ہوں۔یہ ہدایت نامہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے ٹویٹ بھی کیاگیا جس میں طالبان سے کہا گیا ہے کہ شہر کے پرامن انتقال اقتدار کے لئے بات چیت جاری ہے اور زور زبردستی یا جنگ کے ذریعے وہ کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں ۔ساتھ ہی انہوں نے کابل کے شہریوں کو تسلی دی کہ کسی کو بھی اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں ہے تمام شہریوں کے جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ کیا جائے گا۔ شہر میں کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا بجائے اس کے سب کے لئے درگزر وامن کا اعلان کیا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو