Corona situation in pak

کورونا سے اموات کی تعداد24ہزار406ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک):پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید67 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 347 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 413، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 654، اسلام آباد 831، گلگت بلتستان 163، بلوچستان میں 334 اور آزاد کشمیر میں 664 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند