nusrat fateh ali khan

موسیقی کی دنیا کےبےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی

ویب ڈیسک (کراچی)برصغیرپاک وہند سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عظیم قوال، موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے24 برس گزرگئے۔

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنےوالےممتازگلوکار اور منفرد لہجے کے قوال وموسیقاراستاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو پیدا ہوئے اور انہوں نےانتہائی کم عرصے میں دنیا میں مقبولیت حاصل کی، انہیں نہ صرف اپنے گیتوں بلکہ قوالی کی وجہ سے بھی منفرد حیثیت حاصل تھی۔

استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’آفریں آفریں‘ اور ’میری زندگی‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔ ْ نصرت فتح علی نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کیے جو عالمی ریکارڈ بھی ہے، ان کے ترتیب دیے گئے گانوں اور موسیقی کی وجہ سے بولی وڈ کو بھی دنیا بھر میں منفرد شہرت ملی اور آج تک بولی وڈ فلموں میں ان کے تیار کیے گئے گانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی

وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے، کئی بین الاقوامی فنکاراسےاپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ کام کیا۔

استاد نصرت فتح علی خان کی نمایاں خدمات کے باعث ہی کئی بھارتی اداکارو فلم ساز انہیں فخر سے اپنے ملک کا حصہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی موسیقی میں کوئی تفریق نہیں رکھی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو شاندارموسیقی دی۔

استادنصرت فتح علی خان جگراورگردوں کےعارضےسمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو سوگوارچھوڑکر دنیا سےرخصت ہوگئے تھے۔