covid19-vaccine-fake-certificate

کورونا کی جعلی سرٹیفیکیشن روکنے کیلئےموبائل ایپ لانچ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وبا کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے۔تاہم اس کےباوجود انڈورڈائننگ،سفراور ہوٹل میں کمروں کی دستیابی کے لیے کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اب کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے پاک کووڈ19 ویکسینیشن ایپ متعارف کروادی گئی ہے جو کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

ٹوئٹر پر این سی او سی کے تصدیق شدہ اکانٹ سےحال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسینیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداران کاکہنا ہے کہ ایپ کو موبائل پلے اسٹور سے بآسانی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ کوئی بھی شخص اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر(CNIC) درج کرکے پاس حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

حکام کے مطابق حاصل شدہ پاس کو ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کےبعد مذکورہ شخص اسے متعلقہ حکام کو دکھاسکتا ہے جب کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی ہے اپنا پاسپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نمبرداخل کرکےپاس ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔