ملک بھر میں یکساں نصاب کا اجرا کر دیاگیا

ملک بھر میں یکساں نصاب کا اجرا کر دیاگیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کردیا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزاعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم ان کا گذشتہ پچیس سال سے خواب تھا جب بھی وہ اس کے نفاذ کی بات کرتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ یہ ناممکن ہے اور اس میں رکاوٹ اس لئے ڈالی جاتی تھی کہ جن کے ہاتھ میں فیصلے تھے ان بڑے لوگوں کے بچے مہنگے تعلیمی اداروں میں انگریزی میڈیم میں پڑھتے تھے جو بعد میں نوکریوں پربھی آسانی سے منتخب ہو جاتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی راج میں یہ نظام تعلیم اپنا کلچر نافذ کرنے کے لئے کیاگیا تھا تاہم بدقسمتی سے اسے آزادی کے بعد بھی جاری رکھا گیا۔انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور ان کی ٹیم کی تعریف بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں،ملیحہ لودھی