imran khan

ملک بھر میں یکساں نصاب کا اجرا کر دیاگیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کردیا ۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزاعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم ان کا گذشتہ پچیس سال سے خواب تھا

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

جب بھی وہ اس کے نفاذ کی بات کرتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ یہ ناممکن ہے اور اس میں رکاوٹ اس لئے ڈالی جاتی تھی کہ جن کے ہاتھ میں فیصلے تھے ان بڑے لوگوں کے بچے مہنگے تعلیمی اداروں میں انگریزی میڈیم میں پڑھتے تھے جو بعد میں نوکریوں پربھی آسانی سے منتخب ہو جاتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی راج میں یہ نظام تعلیم اپنا کلچر نافذ کرنے کے لئے کیاگیا تھا تاہم بدقسمتی سے اسے آزادی کے بعد بھی جاری رکھا گیا۔انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور ان کی ٹیم کی تعریف بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق