PiA opration cancel

سیکیورٹی وجوہات کے باعث پی آئی اے کا کابل آپریشن ملتوی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا۔کابل ائیرپور ٹ پرمکمل سیکیورٹی اور ائیرپورٹ سٹاف کے نہ ہونے اور لوگوں کے رن وے پر ہجوم کے باعث پی ائی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایویشن سے مشاورت کے بعد کیا ۔ذرائع کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث