افغان کرنسی گرگئی

افغان کرنسی گرگئی ،خرید وفروخت بند

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورسمیت ملک بھرمیں افغان کرنسی کی قیمت 30فیصد سے زائد گر گئی ۔کرنسی کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ طالبان کی جانب سے کابل سمیت ملک کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کے بعدچوک یادگار پشاور میں گزشتہ روز کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا ۔ افغانستان کی کرنسی اتوار کے روز کابل پر طالبان کے قبضے سے قبل ایک افغانی کے بدلے دو روپے چالیس پیسے تھی تاہم طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانی1روپے 70کو ہوگیاجس کے بعد پشاور سمیت ملک بھر میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق