یکساں تعلیمی

یکساں تعلیمی نظام کا اجرائ

پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء دیرینہ قومی مطالبے کی تکمیل ہے اس حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ پہلا قدم ہے اس میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، لوگ کہیں گے کہ ہمارا تعلیمی نظام تباہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو ایک اور بہت بڑا نقصان یہ ہوا کہ ہم صرف انگریزی زبان نہیں سیکھتے بلکہ ان کا کلچر ہی اپنا رہے ہیں۔یکساں تعلیمی نصاب اکیسویں صدی سے ہم آہنگ نصاب طالب علموں میں مثبت تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔یکساں نظام تعلیم کے اجراء سے ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے وژن کے عین مطابق یکساں نصاب تعلیم طبقاتی فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس اقدام کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی اور وقتاً فوقتاً معاشرے میں اس حوالے سے آواز بھی بلند ہوتی رہی ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس معاملے پر وہ توجہ نہیں دی ملک میں دو طرح کے نظام تعلیم رائج تھے جن میں مختلف نوعیت کے نصاب پڑھائے جاتے تھے۔ پرائمری کی سطح پر اس تجربے کے کامیاب ہونے کے بعد امید ہے کہ سکول کی بڑی کلاسز اور کالجوں کی سطح پر بھی یکساں نصاب لانے کی کاوش کی جائے گی ۔
مرے کو مارے شاہ مدار
پرائمری سکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کے بعد سے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ مسلسل جاری تھااب اس پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے منسوخ ہونے والے ٹیسٹ میں شامل امیدوار مزید فیس دینے سے انکاری ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ نئے ٹیسٹ کیلئے دوبارہ سے فیس جمع کرائی جائے گی۔ٹیسٹ میں بدعنوانی و بدمعاملگی ٹیسٹنگ ایجنسی کی نااہلی کے باعث پیش آیا امیدوار پہلے یہ لگ بھگ سال بھر کی تاخیر اور ٹیسٹ منسوخی سے ذہنی پریشانی بھگتنے آئے ہیں ٹیسٹ کی منسوخی میں امیدواروں کا کوئی کردار اور عمل دخل ہوتا تو ان سے دوبارہ فیس کی وصولی جائز تھی محکمہ تعلیم کا الٹا متاثرین ہی سے فیس وصولی کافیصلہ حیرت ا نگیز ہے ٹیسٹ کے شفاف انقعاد میں ناکامی سے محکمہ تعلیم کے حکام بھی بری الذمہ نہیں ایسے میں بجائے اس کے کہ ٹیسٹ کا انعقاد سابقہ ٹیسٹنگ ایجنسی کے خرچے سے کرایاجائے اور امیدواروں کی جمع شدہ رقم وصول کرکے اس سے نئے ٹیسٹ کے انعقاد کے انتظامات کئے جائیں الٹا مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق الٹا بیروزگار امیدواروں پر بجلی گرائی جارہی ہے جس کا کوئی جوازنہیں

مزید پڑھیں:  امیر زادوں سے دلی کے مت ملا کر میر