افغانستان

طالبان کا افغانستان بھر میں عام معافی کا اعلان

کابل (ویب ڈیسک) : کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے دودن بعد طالبان نے افغانستان بھر میں ‘عام معافی’ کا اعلان کردیا جبکہ خواتین کوبھی اپنی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے کر بہت سے حلقوں کو حیران کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کی جانب سے کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امارات اسلامیہ کی حکومت نہیں چاہتی کہ خواتین ان کے دور میں متاثر ہوں، شرعی قوانین کے مطابق انہیں حکومتی عملداری میں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘حکومت کا اسٹرکچر ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے تاہم تمام فریقین کو اس میں شامل ہونا چاہیے’۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ افغانستان کے لوگ مسلمان ہیں اور طالبان انہیں اسلام پرعمل کرنے کے لئے مجبور کرنے کے لیے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا