وسیم اکرم کا شنیرا کی جدائی نے کیا حال کردیا

ویب ڈیسک : وسیم اکرم کو بھی اپنی اہلیہ کی یاد ستانے لگی ،چند روز قبل ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پوسٹ کی تھی کہ ان کی وسیم اکرم سے شادی کو 8سال اوربچھڑے دس ماہ ہوگئے ۔اب وسیم اکرم نے بھی اپنی ایک تازہ ترین تصویر پوسٹ کرکے انسٹاگرا م پر ایک دلچسپ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”آپ سے دوری کے 10 ماہ ہوگئے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم زیادہ نہیں بدلے ہوں گے۔ اگر میں اس لباس میںتمھارے سامنے آئوں تو کیا تم گنگنائو گی؟وسیم اکرم کی یہ پوسٹ اور تصویر دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔