Federal Minister Fawad Chaudhry

مشاورت کےبعدطالبان حکومت کوتسلیم کریں گے،وفاقی وزیرفوادچوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ طالبان نے کہہ دیاکہ افغان سرزمین کسی بھی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغان معاملے پر تنہائی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، عالمی طاقتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے، دوست ممالک اور افغان گروہوں سے رابطے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان معاملے پر تفصیلی بات چیت کی، وزیراعظم نے صورتحال پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ چین نے ابھی تک طالبان کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ہم نے افغانستان کے معاملے میں ایک بنیادی کنڈیشن رکھی ہے۔ ہم ترکی، چین اور امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے خود کہا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ طے شدہ بات ہے کہ کسی دہشت گرد کو افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔فوادچودھری نے کہافغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے ۔توقع ہے کہ طالبان انسانی حقوق کا خیال رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے اور نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔