CM kpk

مہمندڈیم سےمتاثرہ اضلاع کےلئےساڑھےچارارب روپے کا پیکج تیار

ویب ڈیسک (مہمند ایجنسی)مہمند ڈیم کی تعمیرسےمتاثرہونےوالےضلع مہمنداوردیگر ملحقہ اضلاع کیلئےساڑھےچارارب روپےمالیت کاخصوصی ترقیاتی پیکج تیارکرلیاگیاہے۔

پیکج میں ضلع مہمند کےعلاوہ باجوڑ،ملاکنڈ اور چارسدہ کی متاثر ہونے والی آبادی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔مجموعی ترقیاتی پیکج کا 86 فیصد حصہ ضلع مہمند،آٹھ فیصد باجوڑ،تین فیصد ملاکنڈ، جبکہ تین فیصد چارسدہ کیلئےمختص ہے ۔

یہ بات وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی زیرصدارت مہمند ڈیم پراجیکٹ کےتحت ڈیم کی تعمیرسےمتاثر ہونےوالےعلاقوں کیلئےخصوصی ترقیاتی پیکج کوحتمی شکل دینےکیلئےمنعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں،وزیر خزانہ

کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوروزیراعلی کےپرنسپل سیکرٹری کےعلاوہ متعلقہ محکموں کےانتظامی سیکرٹریوں اوردیگرحکام نےاجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتےہوئےبتایا گیاکہ پیکج کےتحت مذکورہ علاقوں کیلئےمواصلات، توانائی،آبنوشی ،صحت اورتعلیم سمیت دیگرشعبوں میں متعدداہم منصوبےتجویزکئےگئےہیں۔

اجلاس کو بتایا ترقیاتی پیکج کےتحت مہمند میں 700 ملین روپے کی لاگت سے 132 کے وی گرڈسٹیشن تعمیرکیاجائےگا۔گرڈسٹیشن کی تعمیرسے علاقےکی ڈیڑھ لاکھ سےزائد آبادی مستفیدہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

اسی طرح 700 ملین روپےکی لاگت سےتحصیل پڑانگ غرمیں 30 کلومیٹرلمبی سڑک کی بحالی اورکشادگی بھی ترقیاتی پیکج کاحصہ ہے۔ 75ملین روپےکی لاگت سےتحصیل پنڈیالی میں چھ کلومیٹر لمبی سڑک تعمیرکی جائےگی۔

خصوصی ترقیاتی پیکج کےتحت ضلع مہمند میں تعلیم کےشعبےمیں 236 ملین کے مختلف منصوبے شروع کئےجائیں گے۔

اجلاس میں ترقیاتی پیکج پرعملدرآمد کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جوائنٹ سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیاگیا۔