9muharam -Ul-Haram

پشاورسےآج 9محرم الحرام کے18جلوس برآمد ہوں گے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورمیں 9محرم الحرام کے 18جلوس مختلف امام بارگاہوں سےبرآمد ہونگےجبکہ دو شبییہ ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونگے۔

پہلاجلوس امام بارگاہ حسینہ ہال سےصبح دس بجےبرآمد ہوگا۔دوسرامرکزی جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سےدوپہرتین بجےبرآمدہوگا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

حسینیہ ہال سےبرآمد ہونےوالاجلوس جی پی او،کالاباڑی ،فوارہ چوک سےہوتا ہواواپس اپنی ہی امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگا۔

جلوس کی گزرگاہوں کو قناطیں لگاکربند کردیا گیا ہےجبکہ داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

نواوردس محرم الحرام کےدوران بی آر ٹی سروس عارضی طور پرمعطل رہے گی،سیکورٹی خدشات کےپیش نظرموبائل فون سروس بھی دودن کیلئے جزوی طورپر بندرہےگی۔