United States has frozen billions of dollars in Afghanistan's reserves

امریکا نےافغانستان کےاربوں ڈالرکےذخائرمنجمند کردئیے

ویب ڈیسک (واشنگٹن )امریکانےافغان حکومت کے امریکی بینکوں میں موجوداربوں ڈالر منجمند کر دئیے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کےمطابق بائیڈن انتظامیہ نےاتوارکوامریکی بینک اکائونٹس میں موجودافغان حکومت کےاربوں ڈالرکےذخائر کومنجمد کر دیاجس کامقصد طالبان کی اس رقم تک رسائی سےروکناہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کےمطابق افغانستان کےمرکزی بینک کےپاس اپریل تک 9.4 بلین ڈالرکےمحفوظ اثاثےتھے،جوکہ ملک کی سالانہ اقتصادی پیداوارکا تقریباایک تہائی ہے۔ان ذخائر زیادہ ترفی الحال افغانستان میں موجودنہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

معاملےسےواقف لوگوں میں سےایک نےواشنگٹن پوسٹ کوبتایاان میں سےاربوں ڈالرامریکہ میں رکھےگئے ہیں۔امریکی انتظامیہ کےایک عہدیدارنےایک بیان میں کہا،”افغان حکومت کاامریکہ میں موجودکوئی بھی بینک اثاثہ طالبان کودستیاب نہیں ہوگا۔”

افغانستان بینک کےقائم مقام سربراہ اجمل احمدی نےپیرکےدن ٹویٹ کیاکہ انہیں جمعہ کومعلوم ہواکہ ڈالر کی ترسیل رک جائےگی کیونکہ امریکہ نےفنڈزتک رسائی حاصل کرنےکےلیےطالبان کی کسی کوشش کوروکنےکافیصلہ کیا ہے۔ 9.5 بلین ڈالرکےاثاثوں میں سےایک بڑاحصہ نیویارک فیڈرل ریزرواورامریکہ میں قائم مالیاتی اداروں کےاکائونٹس میں ہے۔

مزید پڑھیں:  مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی کا فیصلہ

طالبان پر امریکی پابندیوں کا مطلب یہ ہےکہ وہ کسی فنڈ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔