pakistani actors

مینارِ پاکستان واقعے پرفنکار برادری برہم

ویب ڈیسک (کراچی)لاہورمینارِ پاکستان واقعےمیں ایک خاتون سےبدتمیزی کی وائرل ویڈیونےسوشل میڈیا پرنئی بحث چھیڑدی ہےجس میں شوبز انڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےافرادبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہےہیں۔

لاہورکےگریٹراقبال پارک میں یومِ آزادی کےموقع پرخاتون ٹک ٹاکر سےدست درازی کاخوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سیکڑوں نوجوانوں نےٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کےساتھیوں کو تشددکانشانہ بنایااور کپڑے پھاڑ دیےجبکہ پولیس واقعہ سےبےخبررہی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈمیں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

معروف شخصیات بھی اس واقعے پر مذمت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کررہی ہیں۔

صباقمر

عثمان خالد بٹ

فرحان سعید

ماوری حسین

منشا پاشا

مریم نفیس

آغٓاعلی

اداکارہ سجل علی نےمینارِ پاکستان واقعے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئےحکمران سےسوال کیا ہےکہ آخر کب درندوں کوسزا دیکرمثال قائم کی جائےگی؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں سجل علی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟‘

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سجل علی نےکہا کہ ’ہم ان آدمیوں کو جنہوں نےاس پرحملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتےرہے، اُنہیں کب مثالی سزادےدیں گے؟‘

اُنہوں نےلکھا کہ ’وہاں مردوں کا ایک سمندر تھاجو اُن درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘

سجل نے مزید کہا کہ ’آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ ہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟‘