shahid afridi

بیٹیوں کی دعا سے اس مقام پر ہوںِ،شاہد آفریدی

ویب ڈیسک (کراچی)کشمیر پریمیئرلیگ میں راولا کوٹ کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی ایک بار پھر ٹویٹر پر چھا گئے ہیں۔

جیتنے والی ٹیم کے کپتان کی حثییت سے جب وہ اپنے تاثرات کا اظہار کرنے لگے تو انہوں نے اپنی اس کامیابی کو کشمیر عوام خاص کر مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے نام کرکے بھارت کے ان زخموں پر نمک پاشی کی جو اسے حال ہی میں افغان محاذ ناکامی کی صورت میں لگے۔

دوسری طرف انہوںنے اپنی خواتین مداحوں کو تب خوش کردیا جب ان سے عامر سہیل نے پوچھا کہ ان کی بیٹیاں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کر رہی تھیں تو اانہوں نے جواب دیا میں آج جو بھی کچھ ہوں یہ قسمت اور بیٹیوں کی دعائوں کی ہی بدولت ہوں۔