دبئی میں لگژری جائیدادیں

افغان رہنمائوں کی دبئی میں لگژری جائیدادیں

ویب ڈیسک :ایک لیک ہونے والی امریکی سفارتی کیبل سے پتہ چلتا ہے کہ احمد ولی مسعود کے بھائی ، احمد ضیا مسعود2009میں جب افغانستان کے نائب صدرتھے 52 ملین ڈالر کی رقم کے ساتھ متحدہ عرب امارات گئے تھے۔بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ انٹیلی جنس اہلکار ادیب احمد فہیم ، مرحوم جنرل محمد قاسم فہیم کے بیٹے ، پامیر ایئر ویز میں بڑے پیمانے پر مالی حصص رکھتے تھے۔ فہیم کے ایک چچا بھی کابل بینک میں ایک بڑے شیئر ہولڈر تھے جو 2010 میں دیوالیہ ہو گیا۔
حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی بھی کابل بینک میں شیئر ہولڈر تھے۔ بتایا گیا ہے کہ محمود کرزئی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کابل بینک کو مبینہ طور پر اندرونی قرضوں کی جانچ پڑتال سے بچایا۔محمود کرزئی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ دبئی میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں لیکن انہوں نے اس سے انکار کیا کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں۔
سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور تعلیم غلام فاروق وردک اپنی بیوی کے ساتھ دبئی میں دو لگژری پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ پراپرٹیز میں سے ایک جمیرا بیچ پر واقع ہے۔
صالح محمد لالہ گل اور ان کا بیٹا فدا محمد الفت دبئی میں دو ولاز کے مالک ہیں ، ایک سپرنگ کے علاقے میں جبکہ دوسرا جمیرہ پارک کے آس پاس میں ہے۔ وسیع و عریض پراپرٹیز کو پرتعیش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس میںتفریح طبع کے لئے مصنوعی جھیلیں اور سوئمنگ پول بھی ہیں ۔
ابھی حال ہی میں ، کابل میں روسی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے 3 کاروں اور ایک ہیلی کاپٹر میں نقدی بھر کرلے کر گئے ۔ ماسکو کا دعوی ہے کہ غنی نے اتنی نقدی جمع کی ہوئی تھی کہ اس میں سے کچھ جگہ کی کمی کی وجہ سے پیچھے چھوڑنی پڑی۔
سابق افغان رہنما برہان الدین ربانی کی بیٹی فاطمہ ربانی بھی دبئی میں مختلف کاروباروں کی مالک ہیں جن میں ایک پوش ریستوران کے ساتھ ساتھ لگژری سامان کا کاروبار بھی شامل ہے۔ بیورو کی طرف سے دیکھے گئے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ فاطمہ ربانی کی کاروباری پارٹنر اردن میں افغانستان کے سابق سفیر سید محمد گیلانی کی بھانجی ہیں۔
سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت مختلف لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں کرپشن کی وبا کو ہوا دی۔ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ، کرزئی نے کہا کہ امریکہ سے سیکڑوں ملین ڈالر نجی ٹھیکیداروں اور سیکورٹی فرموں کے ہاتھوں میں چلے گئے ، جس سے کرپشن کو فروغ ملا۔ہم کیا کر سکتے تھے؟ کرزئی نے اے پی کو بتایا کہ یہ امریکی پیسہ تھا جو یہاں آ رہا تھا اور ان کے ذریعہ استعمال کیا گیا تھا اور ایسے ذرائع کے لیے استعمال کیا گیا تھا جو افغانستان کی مدد نہیں کرتے تھے۔
اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اشرف غنی متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے ہیں ، جو افغانستان کی کرپٹ اشرافیہ کے لیے ایک پسندیدہ مقام ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ