kohat firing

کوہاٹ فائرنگ:FC کے2 اہلکارزخمی

ویب ڈیسک ( کوہاٹ )ضلع کوہاٹ میں واقع گورنمنٹ اسکول نمبر 3 میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف سی کےزخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی نہ ہی ملزمان کا پتہ چل سکا کہ کون تھے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس