corona situation in pakistan

مہلک وبا مزید 70جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 70 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان بحرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 239 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کیے گئےگزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس

واضح رہے ملک بھر میں کورونا بچاو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔