PIA two flights

غیر ملکیوں کاانخلا:پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کابل روانہ ہوں گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں آج کابل جائیں گی۔

افغانستان میں پھنسےغیرملکی مسافروں کوپاکستان لانےکیلئےپی آئی اےکا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہاہےجس کیلئے 2 بوئنگ 777 طیارے آج اسلام آباد سےکابل کیلئےروانہ ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق،افغان حکام اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات ہو گئی۔ خصوصی پروازیں آج ہی اسلام آباد واپس آئیں گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

کینیڈا نے بھی کابل میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہےکہدو فوجی طیاروں کی مدد سےکابل میں پھنسےکینیڈین،افغان اوردیگرافراد کو نکالاجائےگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کے انخلا کے لیے کینیڈین فوجی کابل میں موجود ہیں۔

واضع رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔