50th Martyrdom Day of Hero Rashid Minhas of Pakistan Air Force

پاک فضائیہ کےہیروراشدمنہاس کا 50واں یوم شہادت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاک فضائیہ کے ہیروپائلٹ آفیسرراشدمنہاس کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے،50 برس قبل انہوں نے وطن پرپنی جان نچھاورکرکےرہتی دنیا تک کے لیےمثال قائم کردی تھی۔

راشد منہاس شہید نے بی ایس سی پی اے ایف رسالپور سے کیا بعد ازاں پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ 20 اگست سن 1971ء کو جنگی ہوابازی کی تربیت کے دوران دوسری سولو فلائٹ کے لیے راشد منہاس کا ڈبل کاک پٹ جہازرن وے پرٹیکسی کررہا تھا۔ اسی دوران ان کے انسٹرکٹر اورفلائٹ سیفٹی آفیسر مطیع الرحمن جہازمیں کسی تکنیکی خرابی کا بہانہ کرداخل ہوگیا اورجہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑدیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

راشد منہاس نے اپنےانسٹرکٹر کے مذموم ارادوں کو پورا نہیں ہونے دیا اور جہاز کو پاکستانی حدود میں ہی ٹھٹھہ کے قریب گرا کرجام شہادت نوش کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر کہنا ہےکہ نوجوان پائلٹ آفیسرنے وطن عزیزپرجان نچھاورکرکےعزم و ہمت اوروفا شعاری کی تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل

راشدمنہاس شہید کے یوم شہادت پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کےیوم شہادت پرقوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ قوم ملک کی خاطراپنی جان کانذرانہ پیش کرنےوالے شہداء کوہمیشہ یادرکھےگی۔

انہوں نےمزید کہاکہ راشد منہاس شہید نےعزم و ہمت اوروفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔

واضح رہےکہ پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔